پاکستان ویمنز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے آئرلینڈ پہنچ گئی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ گئی ہے، جہاں وہ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم اور آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی، جس میں تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔پاکستان ویمنز ٹیم سیریز میں مجموعی طور پر چار میچز کھیلے گی، جن میں دو مقابلے ویسٹ انڈیز اور دو آئرلینڈ کے خلاف ہوں گے۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلے گی، جبکہ ٹرائی سیریز کے تمام میچز کاسل ایونیو میں منعقد ہوں گے۔پاکستان ویمنز اسکواڈ 26 مئی کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ایچ پی سی کاسل ایونیو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی، جہاں ٹیم آئندہ میچز کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے