نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا 28 مئی 1998 کو ایٹمی طاقت بن کر پاکستان نے دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کیا اور مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ بھی کیا ، اسحاق ڈار کی کل واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی مارکو روبیو سے ملاقات بھی ہوگی ۔
ترجمان دفتر خارجہ مطابق نیویارک میں عید ڈنر کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا مئی کو پاکستانی تاریخ میں کئی وجوہات کےباعث خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اب پاکستان علاقائی اور عالمی امن کیلئے فعال تعمیری کردار بھی ادا کر رہا ہے۔ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ہے اور اِس کے بہترین دن آنے والے ہیں ۔ پائیدار ترقی کے ذریعے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے ۔ ترقی کا اگلا مرحلہ ملکی برآمدات بڑھا کر طے کیا جائے گا ۔پاکستانی امریکی کمیونٹی سمیت تارکین وطن کو پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ بھی قرار دیا ۔
اسحاق ڈار دورے کے دوسرے مرحلے میں کل نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی وعالمی پیشرفت اورباہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا جائےگا ۔۔۔ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعےعلاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کی پاکستانی کوششوں اور ثمرات پر بھی بات ہوگی ۔
