ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کرینگے: صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی  زرداری  کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھارت کے جہاز گرائے تو ان کی عقل ٹھکانے آگئی،بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا،  بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ملک کو بھی مضبوط بنائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے