سندھ اور جنوبی بلوچستان میں آج شدید گر می کا امکان، پنجاب میں چند مقامات پر بارش متوقع ،

سندھ اور جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں آج شدید گر می کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر کے بعد کشمیر، خطہ ٔپوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کل سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہید بینظیر آباداور نوکنڈی میں 47 ، سکھر 43، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان41، ملتان39، پشاور، مظفر آباد 38، کراچی37،کوئٹہ 36،گلگت 35، اسلام آباد 33اور لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے