آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے پر زور

آئندہ مالی سال پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق نئےبجٹ کاحجم 15.1ٹریلین سےبڑھاکر 15.5ٹریلین تک رکھنےکی تجویزہے،رواں سال کاٹیکس ہدف مزیدکم کرکے 13ہزار 5 ارب روپےمقررکردیاگیاہے، شارٹ فال کے باوجود آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف 15 ہزارارب سےزائد رکھنےپرزوردیا ہے،اس کےعلاوہ نئےبجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی بھی تجویز ہے۔

بجٹ میں تاجروں کیلئےفکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف کرانےکی تجویز ہے،سالانہ 20 کروڑ روپےسیل پر 25 ہزار روپےفکسڈٹیکس دیناہوگا،فکسڈ ٹیکس دینےوالےتاجروں کو آڈٹ سے استثنی دینے کی تجویز ہے۔

آئی ایم ایف نےجی ایس ٹی کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصدکرنے پر زور دیا ہے،بڑا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے بجٹ میں اضافی ٹیکس اقدامات شامل ہوں گے،نئے بجٹ میں سپرٹیکس میں ایک سے 2 فیصد تک کمی کی بھی تجویز ہے۔

نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلئےٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی بھی تجویز ہے،تنخواہ دارطبقےکیلئے آخری سلیب کاتھریش ہولڈبڑھایاجاسکتاہے،آئی ایم ایف سےمزید مشاورت اوروفاقی کابینہ کی منظوری سے ریلیف ملے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے