ملتان میں کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شیر شاہ ٹول پلازہ پر پیش آیا، جہاں تین مزدور لوہے کی سیڑھی کے ذریعے کام کر رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والے افراد ٹول پلازہ کی اسٹیل کی چھت پر نصب لائٹس کی مرمت میں مصروف تھے۔

ریسکیو کے مطابق کام مکمل کرنے کے بعد مزدور لوہے کی سیڑھی واپس اسٹور روم لے جا رہے تھے کہ سیڑھی اچانک بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد کو شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قیوم، امین اور ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں افراد نجی طور پر کام کر رہے تھے، واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے