آزاد کشمیر میں الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 27 جولائی کو 33نشستوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر انتخا بات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے ممبران کمیشن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آزاد کشمیر میں فوج اور رینجرز کو بھی طلب کیا جائے گا ، عوام آزادانہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔
الیکشن شیڈول کے مطابق 9سے 19 جون تک کاغزات نامزدگی جمع ہوں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 20 جون کو ہو گی، امیدواروں کی فہرست 20 جون کو جاری کی جائےگی، اعتراضات پر اپیلوں کی سماعت 26 سے 27 جون کو ہو گی، 28اور 29 جون کو اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے، 29جون کو دستبردار ہونے والے امیدوار کاغذات واپس لے سکیں گے، یکم جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی ، 2 جولائی کو انتخابی نشانات جاری کئے جائیں گے، 2 جولائی کو حتمی فہرست جاری ہو گی،27جولائی کوپولنگ ہو گی۔
