انجمن تاجران مظفرآباد کی ہڑتال کی کال مسترد، کاروبار کھلے رکھنے کا اعلان

انجمن تاجران کے عہدیداروں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد نے مذکورہ ہڑتال کی کال سے خود کو واضح طور پر الگ کر لیا ہے اور تاجروں سے معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائم مقام چیئرمین مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد گوہر کشمیری ہی تاجروں کے متفقہ رہنما ہیں اور انجمن کے فیصلے کے مطابق 22 جولائی کو مظفرآباد میں تمام مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رہیں گی۔

انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ تاجروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی ہڑتال یا کاروباری سرگرمیوں سے متعلق کال دینے کا اختیار صرف مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد کو حاصل ہے۔

انجمن تاجران مظفرآباد کے رہنما علی عباس نے کہا کہ شہر میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور حالات میں نمایاں بہتری آ چکی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تاجر اپنے متفقہ قائد گوہر کشمیری کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔

دوسری جانب بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران مظفرآباد کا یہ فیصلہ شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے تسلسل اور پرامن ماحول کے فروغ کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے