سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے رابطے اور مشاورت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، ایرانی صدر مسعود پزیشکیان

Anniversary of US defeat in Tabas Desert to be commemorated on May 5, says Iranian President

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ حکومتی رابطے اور مشاورت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اہم ریاستی اقدامات ان کی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق انجام دیے جا رہے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی یومِ صنعت و کان کنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزیشکیان نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سپریم لیڈر تک رسائی مزید بہتر ہو رہی ہے اور حکومت کے تمام اہم فیصلے ان کی ہدایات کی روشنی میں منظم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کے لیے سپریم لیڈر کی حمایت انتہائی اہم ہے اور حکومت اسی رہنمائی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

صدر پزیشکیان نے موجودہ حالات میں قومی اتحاد کو ایران کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بحران کے دوران ایرانی صنعت کاروں اور پیداواری شعبے نے غیر معمولی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے بقول بیرونی پابندیوں اور مختلف قسم کے دباؤ کے باوجود صنعتی اور معاشی سرگرمیاں جاری رکھ کر صنعت کاروں نے مخالف قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے اور ملکی پیداوار میں اضافہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے