لاہور سمیت صوبے بھر کے رہائشی علاقوں میں قائم غیرقانونی صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کےخاتمے کے لیے اہم فیصلے کر لیے،لاہور سمیت صوبے بھر کے رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی صنعتی یونٹس کے خلاف فوری کریک ڈاؤن اور غیر قانونی فیٹ میلٹنگ یونٹس پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی صنعتیں آلودگی اور اسموگ میں اضافے کا بڑا سبب ہیں، اس لیے ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ رہائشی علاقوں میں قائم منظورشدہ اربن انڈسٹریزکو مرحلہ وار اسپیشلائزڈ انڈسٹریل زونزمیں منتقل کیاجائےگا تاکہ شہری آبادیوں کو آلودگی سےمحفوظ بنایا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے