کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے کیلئے غیرملکی ہاتھ ملوث ہے،اعظم نذیرتارڑ

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ ممکن نہیں، کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے کیلئے غیرملکی ہاتھ ملوث ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کا خاتمہ ممکن نہیں، مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچےگا، کشمیرکاز کونقصان پہنچانے کیلئے غیرملکی ہاتھ ملوث ہے۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ کشمیر میں سستی بجلی اور آٹے پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے، سپریم کورٹ آزادکشمیرنےاس معاملے پرفیصلہ دیاہے۔

دوسری جانب سینیٹ سے خطاب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی کے ساتھ دو دن مذاکرات کیے۔ 38 میں سے 37 مطالبات پر تحریری معاہدہ بھی ہوا۔ معاہدے پر ہمارے اور ایکشن کمیٹی کے دستخط ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ  وزیراعظم نے کہا کہ میں فنڈز دوں گا اور ان مطالبات کو پورا کریں گے البتہ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ تھا کہ مہاجرین کی 12 نشستیں ختم کی جائیں ان کو وزیرنہ بنایا جائے ہم نے کہا کہ مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا ہمارا انتظامی اختیار نہیں ۔  کشمیری مہاجرین اپنے گھر چھوڑ کر پاکستان آکر آباد ہوئے  ۔ مہاجرین کی نشستیں ختم کرنےسےیہ جموں کشمیرکی تحریک نہیں رہےگی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے