کوئٹہ: 50 روپے کی رقم کے تنازع پر ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں 50 روپے کی رقم کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں ریگی ناصران کلی مہترزئی میں اس وقت پیش آیا جب گندم تھریشر کے استعمال کے بعد حساب کتاب کے دوران دو فریقوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گندم پسائی کی مد میں ایک فریق نے 350 روپے کا مطالبہ کیا جبکہ دوسرا فریق 300 روپے ادا کرنے پر اصرار کرتا رہا۔ صرف 50 روپے کے اختلاف نے دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے کی صورت اختیار کر لی۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک فریق نے دوسرے پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں شیر خان نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ شائستہ خان اور درمحمد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے