راولپنڈی: نرس سےمبینہ اجتماعی زیادتی،ویڈیو بنانےکامقدمہ درج

راولپنڈی کے مقامی اسپتال کی نرس سے گینگ ریپ اور ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مقدمہ تھانہ دھمیال میں متاثرہ نرس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ گینگ ریپ اور ویڈیو بنانے کا واقعہ فروری میں پیش آیا۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ نرس فروری کے آخری ہفتے پینگلر دربار پر دعا کرنے گئی۔ دعا کے دوران دو مسلح افراد آئے اور اسے پہاڑی کی جانب لے جاکر زیادتی کی۔ ملزمان نے زیادتی کے دوران  ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق اب ملزمان کی شناخت عاقب گل  اور عاشق کے نام سے ہوئی۔ ملزم عاقب گل نے دو ہفتے قبل بھی متاثرہ خاتون کو فون کرکے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے  ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے