ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم چند مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے،جبکہ مری، گلیات اورملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،تاہم کوہاٹ،کوہستان،شانگلہ، بونیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،بٹگرام اورکرم کےچند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہےگا،بالائی سندھ میں بعض مقامات پرگردآلودہوائیں چلنےکی پیشگوئی کی گئی ہے،جس سےدرجہ حرارت میں مزید اضافہ محسوس کیاجاسکتا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکی توقع ہے،جبکہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے