پاکستان نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کا متن منظر عام پر نہ لانے کی درخواست کردی، جے ڈی وینس کا دعویٰ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کا مکمل متن فوری طور پر منظرِ عام پر لانے کے بجائے کچھ عرصے کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا ادارے i24NEWS کی رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات فی الحال عوامی سطح پر جاری نہ کی جائیں۔ تاہم انہوں نے اس دعوے کی مزید تفصیلات یا اس درخواست کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تیاریاں جاری ہیں اور اطلاعات کے مطابق آئندہ چند روز میں سوئٹزرلینڈ میں ایک رسمی تقریب کے دوران اس عمل کو مکمل کیا جا سکتا ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں اور مذاکراتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔

جے ڈی وینس کے دعوے نے سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم اس معاملے پر تاحال پاکستانی حکومت یا دفترِ خارجہ کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اس لیے فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا اسلام آباد نے واقعی ایسی کوئی درخواست کی ہے یا نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے