امریکا ایران امن معاہدےمیں پاکستانی ثالثی کی عالمی سطح پربھرپور پذیرائی،امریکی جریدے نے پاکستان کےکردارکو تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے اسے خطے میں امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا
امریکی جریدےوال اسٹریٹ جرنل کےمطابق امریکا ایران معاہدہ پاکستان کیلئے ایک مکمل اور غیر مشروط کامیابی ہےجس میں پاکستان نے دونوں ممالک کےدرمیان ثالث کا اہم کردار ادا کیا،پاکستانی ثالثی میں طے پانےوالےمعاہدے پرامریکی اور ایرانی حکام جمعہ کوسوئٹزرلینڈ میں باضابطہ دستخط کریں گے۔
وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق پاکستان کی سفارتی کامیابی کو ایسےقراردیاجاسکتا ہےجیسے کیپ ورڈی کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈکپ جیت لے،سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمتعدد بارپاکستان کی قیادت کی عوامی سطح پر تعریف کی اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا۔
مزیدکہاگیا ہےکہ اپریل میں ہونےوالےاسلام آباد ٹاکس نے پاکستان کو عالمی میڈیا میں مثبت توجہ حاصل کرنےکانادرموقع فراہم کیا،پاکستان کا جھکاؤ بڑھنےسےبھارت کی سفارتی تنہائی کی کوششیں ناکام ہوئیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہےکہ مذاکرات کی میزبانی اورمکالمے کےفروغ نے پاکستان کو ایک غیرجانبدار اورمعتبر ثالث کے طور پر منوایا ہے۔
