موسم گرما کی تعطیلات، وادی کاغان میں سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ

موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کرلیا۔

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز وادی کاغان میں ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد سیاح داخل ہوئے، جن میں 30 غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔

وادی کاغان صوبے بھر میں سب سے زیادہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہی، رات گئے تک سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹاف سیاحوں کو سہولت اور رہنمائی کیلئے مختلف مقامات پر موجود ہے۔

کے ڈی اے انتظامیہ نے آنے والے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے کنہار سمیٹ ندی نالوں سے دور رہیں آور وادی کے قدرتی حسن کے تحفظ کیلئے گندگی پھیلانے سے اجتناب کرتے ہوئے ذمہ درانہ سیاحت کا ثبوت دیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے