مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کےباوجود مسائل حل نہیں ہوئے، معاملہ بلدیاتی الیکشن کا نہیں،آرٹیکل 140 اے کا ہے۔
پروگرام "ریڈ لائن ود طلعت” میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام اور اداروں کو آئینی ضمانت حاصل نہیں، صوبائی حکومت جب چاہے انہیں توڑ سکتی ہے۔ معاملہ وسائل کا ہے وزیراعلیٰ اسے بادشاہ کی طرح جہاں چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور عوام محروم رہ جاتے ہیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ن لیگ آگے بڑھے بلدیاتی الیکشن کیلئے ترمیم لائے، اپنی قیادت کو میں قائل کروں گا۔ وفاق سے زیادہ صوبوں کے پاس وسائل ہیں۔ لوکل گورنمنٹ سسٹم جیسا بھی ہو، اسے چلنا چاہیے۔
