ایران کی اسرائیل کو سخت وارننگ، ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود سے حملہ ہوا تو ردعمل دیں گے

Iran threatens to immediately evacuate citizens near oil facilities in Saudi Arabia, Qatar and the UAE

ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی جنگی طیارے پڑوسی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران کی جانب کسی بھی قسم کی پرواز کریں گے تو انہیں ایران کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ تصور کیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہیں بلکہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران اپنے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی سرگرمی یا ممکنہ حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور اگر اسرائیلی طیارے ہمسایہ ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائی کی کوشش کرتے ہیں تو تہران مناسب اور مؤثر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی فوجی قیادت نے اپنے بیان میں امریکا کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر واشنگٹن اسرائیل کی ممکنہ عسکری کارروائیوں کو روکنے یا ان پر مؤثر کنٹرول قائم رکھنے میں ناکام رہتا ہے تو ایران اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے زور دیا کہ ایران کی دفاعی حکمت عملی واضح ہے اور ملک اپنی سرحدوں، فضائی حدود اور قومی مفادات کے خلاف کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے