شاہ چارلس نے پہلی بار ٹیکس کی تفصیلات جاری کر دیں، شفافیت کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام

برطانیہ کے شاہ چارلس نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات عوام کے سامنے جاری کر دی ہیں، جس کے بعد وہ ٹیکس کی معلومات رضاکارانہ طور پر شائع کرنے والے پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 12.9 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا، جبکہ شہزادہ ولیم نے اسی عرصے میں 7.76 ملین پاؤنڈ ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ چارلس کو رواں مالی سال کے دوران شاہی جاگیر (Royal Estate) سے 25.2 ملین پاؤنڈ آمدنی حاصل ہوئی، جس کے باعث وہ برطانیہ کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سو افراد میں شامل ہو گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے