بلوچستان کے اضلاع کوہلو، بارکھان اور موسیٰ خیل میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق کوہلو میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز کوہلو کے شمال میں 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
دوسری جانب بارکھان میں زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 19 کلومیٹر تھی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
