پہاڑی اور بالائی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے اورممکنہ خطرات کا الرٹ جاری کردیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق گلیشئرزتیزی سےپگھلنے کےباعث دریاؤں،ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوسکتی ہے،دباؤ بڑھنےسےگلیشیائی جھیل سےپانی کااخراج،اچانک سیلاب،لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے گلیشئر سے ملحقہ علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے نےہنزہ،نگر،غذر،اسکردو،شگر،گانچھے،کھرمنگ،استور،دیامر، اپر ولوئرچترال،سوات اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی احتیاط کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم اےکاکہنا ہےکہ دریاؤں،ندی نالوں ،گلیشیائی جھیلوں کے قریب غیر ضروری نقل وحرکت سے گریزکیاجائے،سیاح، مسافر اورمقامی افراد گلیشئر سےنکلنے والے ندی نالوں،دریا کناروں پرجانےسےاجتناب کریں۔
