پاکستان کے راشد ریاض وقار آئی سی سی ایمرجنگ پینل آف امپائرز میں شامل، ٹیسٹ امپائرنگ کا اعزاز حاصل

پاکستانی امپائر راشد ریاض وقار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایمرجنگ پینل آف امپائرز میں شامل کر لیا گیا ہے، جو ان کے لیے بین الاقوامی امپائرنگ کیریئر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل میں خدمات انجام دینے کے بعد راشد ریاض وقار کو ایمرجنگ پینل میں ترقی دی گئی ہے، جس کے تحت انہیں مزید بڑے بین الاقوامی مقابلوں میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

راشد ریاض وقار اپنا ٹیسٹ امپائرنگ ڈیبیو 28 جون سے ہرارے میں شروع ہونے والے بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ میچ میں کریں گے۔

اس تقرری کے ساتھ راشد ریاض وقار ٹیسٹ کرکٹ میں فرائض انجام دینے والے پاکستان کے 34ویں امپائر بن جائیں گے، جو پاکستان کے امپائرنگ شعبے کے لیے ایک اہم کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے