آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ اوپنر گلفروزہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ عائشہ ظفر نے 32 رنز بنا کر اہم شراکت قائم کی، جس کی بدولت قومی ٹیم ایک قابلِ دفاع مجموعہ اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثناء نے گیند کے ساتھ عمدہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عائشہ ظفر نے بھی شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں کھلاڑیوں کی مؤثر بولنگ نے نیدرلینڈز کی بیٹنگ کو ابتدا ہی سے دباؤ میں رکھا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی، جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور آئندہ میچوں کے لیے حوصلہ بھی بلند ہوا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے