وزیر اعظم شہباز شریف کا وفد کے ہمراہ دورہ ایران کا امکان ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران جائیں گے۔
ایرانی میڈیاکے مطابق شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی الوداعی تقریب 4 اور 5 جولائی کو منعقد ہوگی۔
ایرانی میڈیا نے بتایاکہ 6 جولائی کو تہران میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی جبکہ 7 جولائی کو قم شہر میں نماز جنازہ ادا کی جائےگی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین9 جولائی کو مشہد میں روضہ امام رضا میں کی جائےگی۔
