پی ٹی اے حکام کے مطابق بلاک یا ڈی ایکٹیویٹ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹ ناقابلِ رسائی ہو سکتے ہیں، تاہم صارفین واٹس ایپ اکاؤنٹ کے اچانک لاگ آؤٹ ہونے سے پہلے ضروری اقدامات کریں۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ صارفین اپنے واٹس ایپ کو فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک رکھیں، واٹس ایپ نمبر فعال سم سے منسلک ہونے کی فوری تصدیق کریں، غیر فعال سم استعمال کرنے والے صارفین فوری طور پر فعال سم پر منتقل ہوں، ضرورت پڑنے پر قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق اور سم کی توثیق مکمل کرائیں، واٹس ایپ اکاؤنٹ، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں، موبائل نمبر صرف رابطے کا ذریعہ نہیں، آپ کی ڈیجیٹل شناخت بھی ہے، تاہم اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ اور ڈیجیٹل شناخت کو محفوظ بنائیں۔
