آج سے 25 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےآج سے 25 جولائی تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے،جس کے باعث بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات اورپنجاب کےمختلف شہروں میں بھی آج سےبارش کا امکان ہے،پنجاب کےمختلف اضلاع میں کل سے 24 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔

کشمیرمیں آج سے 25 جولائی کےدوران وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پرموسلا دھاربارش متوقع ہے، خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں آج سے 23 جولائی تک تیزہواؤں،گرج چمک اوربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں  25 جولائی تک گرج چمک کےساتھ بارش اورچند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے