فنانس ایکٹ 27-2026 کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری ،عملدرآمد یکم جولائی سے ہو گا

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے بعد نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں شامل تمام ٹیکس اقدامات، ڈیوٹیز اور مالیاتی فیصلے یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 پہلے قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا، جس کے بعد صدرِ مملکت نے فنانس بل پر دستخط کیے۔ صدارتی منظوری کے بعد فنانس بل کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان بھجوایا گیا تھا۔

گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی فنانس ایکٹ 2026-27 قانونی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور نئے مالی سال کے بجٹ پر عملدرآمد کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے