مفتی تقی عثمانی دوسری بار وفاق المدارس کے بلا مقابلہ صدر منتخب

جامعہ دارالعلوم کراچی میں وفاق المدارس کا مشترکہ انتخابی اجلاس ہوا جس میں معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کو دوسری بار وفاق المدارس کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مولانا محمد حنیف جالندھری مسلسل ساتویں مرتبہ بلا مقابلہ ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے صدر کے لیے مفتی تقی عثمانی کا نام پیش کیا، مولانا فضل الرحمان نے ناظم اعلیٰ کے لیے مولانا حنیف جالندھری کا نام پیش کیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایک ہزار سے زائد ارکان نے اتفاق رائے سے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

مفتی تقی عثمانی اور مولاناحنیف جالندھری 5 برس وفاق المدارس کی قیادت کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے وفاق المدارس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیادت مدارس کے اتحاد اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی، کامیاب تحریکیں اصول، حکمتِ عملی اور واضح پالیسی پر آگے بڑھتی ہیں، اختلاف رائے کو احترام، دلیل اور مکالمے کے دائرے میں رہنا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے