شہید ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر ایران روانہ

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری، نیئرحسین بخاری اوروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  بھی وزیراعظم کےہمراہ ہیں۔ وفد شہید ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازجنازہ میں شرکت کرے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،اسپیکرقومی اسمبلی اور وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ایران گئے ہیں وزیراعظم، پاکستان کی جانب سے ایرانی عوام اور قیادت سے اظہارتعزیت بھی کریں گے۔ شہبازشریف کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال، باہمی تعاون اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف اگلے مرحلے میں ایران سے دو روزہ دورے پر ترکیہ جائیں گے۔

ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین اور نمازِ جنازہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ایک وفد تہران پہنچ چکا ہے۔

سید علی خامنہ ای کے جنازہ اور تدفین کی سات روزہ تقریبات کا آغاز آج (تین جولائی) سے تہران میں ہو رہا ہے جبکہ اِن تقریبات کا اختتام نو جولائی کو مشہد میں حرم امام رضا میں تدفین پر ہو گا۔ آج تہران میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ’خراج عقیدت‘ کی تقریب منعقد ہو گی جس کے لیے دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے