تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عباس عراقچی سے ملاقات، شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایرانی حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تہران میں منعقدہ تعزیتی اجتماع میں شرکت کی اور شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستانی وفد نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم رہنما کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

پاکستانی وفد نے ایرانی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کر کے پاکستان کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے