فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد وطن روانہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے تہران سے روانہ ہو گئے۔

روانگی کے موقع پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی سمیت اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو الوداع کیا اور پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت کی تعزیتی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شہید ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی حسینیہ میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے آخری دیدار کا سلسلہ جاری رہا، جہاں دنیا بھر سے آنے والے سرکاری وفود اور شخصیات نے باری باری حاضری دے کر مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے