امریکا کا ایران پر آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر میزائل حملوں کا الزام، کشیدگی پھر بڑھ گئی

عمان کے ساحل کے قریب ایک تجارتی آئل ٹینکر پر حملے اور اس میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد امریکا نے ایران پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

امریکی خبر رساں ادارے Axios کے مطابق دو امریکی حکام نے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، الزام لگایا ہے کہ ایرانی فوج نے کم از کم دو میزائل تجارتی بحری جہازوں کی جانب داغے۔

امریکی حکام کے مطابق حملے کی زد میں دو تجارتی جہاز آئے، جنہیں شدید نقصان پہنچا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر جوابی کارروائیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے