ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری فورس نے کہا ہے کہ آج صبح صوبہ خوزستان پر ہونے والے امریکی فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے 3 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری فورس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی فوجی مہم جوئی یا جہاز رانی میں مداخلت کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی مفاد نہیں ہے، جبکہ امریکا کی فوجی مہم جوئی اس اہم بحری گزرگاہ کے دوبارہ کھلنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے گی۔
پاسداران انقلاب کی بحری فورس کا کہنا تھا کہ ایران اپنی سمندری حدود، قومی سلامتی اور علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
