ایران کا امریکی حملوں کو جنگی جرم قرار، چین سے منسلک ریلوے پل نشانہ بننے پر شدید مذمت، نیٹو پر بھی سنگین الزام

ایران کے صوبہ گلستان میں چین-ایران ریلوے کوریڈور کا ایک اہم ریلوے پل مبینہ امریکی حملے میں نشانہ بننے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب عق تاقہ خان ریلوے پل پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ریلوے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور ٹرین آپریشن متاثر ہوا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ ریلوے راستہ ترکمانستان اور قازقستان کے ذریعے ایران کو چین سے ملاتا ہے، جبکہ روس بھی 2025ء کے آخر سے اسی کوریڈور کو ایران کے لیے کارگو ترسیل کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ اس روٹ کو خطے کی تجارت اور بین الاقوامی نقل و حمل کے لیے نہایت اہم قرار دیا جاتا ہے۔

حملے کے بعد ریلوے لائن کے بعض حصوں کو نقصان پہنچنے کے باعث تہران سے مشہد جانے والی ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ایرانی محکمۂ ریلوے کا کہنا ہے کہ تکنیکی ماہرین اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہیں اور بحالی کا کام جاری ہے، جبکہ مسافروں کی سہولت کے لیے متبادل بس سروس کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

ایرانی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ریلوے پل کی مرمت جلد مکمل کر لی جائے گی تاکہ ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہو سکے۔

دوسری جانب ایران نے جنوبی علاقوں پر امریکی حملوں اور ملک کے مشرقی حصے میں دو ریلوے پلوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگی جرم قرار دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے