پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات واشنگٹن میں شروع ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان ‘ریسیپروکل ٹریڈ ایگریمنٹ’ پر 2 روزہ مذاکرات جاری ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری تجارت جواد پال کر رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں مذاکرات آج اور کل جاری رہیں گے، متعلقہ وزارتوں کے حکام بھی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے مذاکرات میں شریک ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت اور ٹیرف سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ، مذاکرات کا مقصد پاک امریکا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا اور باہمی تجارت میں سہولت کاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا مذاکرات کا اہم مقصد ہے۔
