امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار نے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فی الفور پٹرول کی قیمت225روپےپرلائے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوجنگ سے پہلےوالی صورت حال پر لایا جائے، پیٹرول سستا ہونے سے عام آدمی کو براہ راست ریلیف ملے گا، پورے ملک میں جماعت اسلامی غریب آدمی کی آواز ہے، اگر حکومت نے پٹرول کی قیمتیں کم نہ کیں تو چاروں وزرااعلیٰ ہاؤسز کا گھیراؤ کریں گے۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ حکومت اپنی عیاشیاں بند کرے اور عوام کو ریلیف دے، مہنگائی سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے، پٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں بھی کم ہونگی۔
