وزیراعظم شہباز شریف کی کل قطر روانگی متوقع

وزیرِاعظم شہباز شریف کی کل قطر روانگی متوقع ہے۔  قطری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دفترِ خارجہ وزیرِاعظم کے دورہ قطر کو حتمی شکل دے گا۔ دورے کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات ہوگی۔ شہباز شریف قطری قیادت سے سابق امیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے میں نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے