افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی سامان کیلئے این اوسی جاری

پاکستان نے افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی سامان کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر این اوسی جاری کردیا۔

وزارتِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے انسانی امدادی سامان کی طورخم کے راستے افغانستان منتقلی کیلئے این اوسی جاری کردیا۔

اقوامِ متحدہ نے25 مئی اور7جولائی کو امدادی کارگو کی منتقلی خطوط ارسال کئےتھے، خطوط میں افغانستان کیلئےامدادی سامان کی ترسیل کی درخواست کی گئی تھی۔

وزارت خارجہ کے مطابق این اوسی نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ کی اجازت سے جاری کیا گیا، طورخم سرحد کے ذریعے افغانستان کیلئے امدادی سامان بھیجنے پر کوئی اعتراض نہیں، وزارت خارجہ نےاس حوالے سےمراسلہ 9 جولائی کو وزارتِ تجارت کوارسال کیا تھا۔

دوسری جانب این اوسی کے باوجود اقوام متحدہ کےامدادی ٹرک طورخم سرحد پر جمع ہیں، امدادی ٹرکوں کو طالبان حکومت کی افغانستان میں آنے کی اجازت تاحال موصول نہیں ہوسکی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے