K2طیارے کی تلاش کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری

سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کے ٹوائرویزکےکارگو طیارے کے ملبے کی تلاش اورسالویج آپریشن ساتویں روزبھی جاری  ہے،  ذرائع کے مطابق کھلےسمندرمیں تباہ ہونےوالے بوئنگ طیارے کے کاک پٹ،فیوزلاج،انجنوں اوربلیک باکس کا تاحال سراغ نہ مل سکا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزساحلی پٹی پرمسلسل ہائی الرٹ ہے ۔ ملبےاور عملےکی تلاش کیلئےگشت جاری ہے ۔ بارہ میل سےآگےسرچ اینڈریسکیوآپریشن پاک بحریہ اورپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی نگرانی میں کیاجارہا ہے ۔ پاک بحریہ کے ماہرغوطہ خوروں نےآج بھی سمندرکی تہہ میں شواہدکی تلاش کیلئےآپریشن جاری رکھا ۔ ہوائی جہازکےایمرجنسی لوکیٹرٹرانسمیٹرکی تلاش کےلیےسمندرمیں موجود بحری جہازوں سےسونارٹیکنالوجی کےذریعےپیغامات بھی بھیجے گئے۔ مون سون کےسبب سمندرطغیانی اوربلندلہروں کےباوجودسرچ ٹیمیں ملبے،بلیک باکس اورعملے کےتلاش کےلیے مسلسل فعال ہیں ۔ اوماڑہ کے قریب سرچ اورسالویج آپریشن کل بھی جاری رہےگا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے