سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کے ٹوائرویزکےکارگو طیارے کے ملبے کی تلاش اورسالویج آپریشن ساتویں روزبھی جاری ہے، ذرائع کے مطابق کھلےسمندرمیں تباہ ہونےوالے بوئنگ طیارے کے کاک پٹ،فیوزلاج،انجنوں اوربلیک باکس کا تاحال سراغ نہ مل سکا ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزساحلی پٹی پرمسلسل ہائی الرٹ ہے ۔ ملبےاور عملےکی تلاش کیلئےگشت جاری ہے ۔ بارہ میل سےآگےسرچ اینڈریسکیوآپریشن پاک بحریہ اورپاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی نگرانی میں کیاجارہا ہے ۔ پاک بحریہ کے ماہرغوطہ خوروں نےآج بھی سمندرکی تہہ میں شواہدکی تلاش کیلئےآپریشن جاری رکھا ۔ ہوائی جہازکےایمرجنسی لوکیٹرٹرانسمیٹرکی تلاش کےلیےسمندرمیں موجود بحری جہازوں سےسونارٹیکنالوجی کےذریعےپیغامات بھی بھیجے گئے۔ مون سون کےسبب سمندرطغیانی اوربلندلہروں کےباوجودسرچ ٹیمیں ملبے،بلیک باکس اورعملے کےتلاش کےلیے مسلسل فعال ہیں ۔ اوماڑہ کے قریب سرچ اورسالویج آپریشن کل بھی جاری رہےگا
