محکمہ موسمیات نے ہندوکش قراقرم اور ہمالیہ ریجن کی سیزنل آؤٹ لک جاری کر دی

محکمہ موسمیات نے ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ ریجن کے لیے مون سون سیزن کی موسمیاتی آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے شمالی علاقوں میں بارشوں، برف پگھلنے اور ممکنہ آبی آفات سے خبردار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں مون سون کے دوران معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے۔

آؤٹ لک کے مطابق مون سون سیزن میں ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ ریجن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں میں جمی ہوئی برف اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار تیز ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث شمالی علاقوں سے نکلنے والے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بہتر رہے گا، تاہم بارشوں، گلیشیئرز کے تیز رفتار پگھلاؤ اور پہاڑوں پر موجود برف کے باعث سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے۔

محکمے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ، پہاڑی تودے گرنے اور اہم شاہراہوں و پہاڑی راستوں کی بندش کا خدشہ ہے، جبکہ مجموعی موسمی صورتحال کے باعث آبی اور موسمیاتی آفات کے خطرات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے