امریکی جنگی طیاروں کی ایرانی جزیرہ کیش پر بمباری، قشم میں دھماکے، کویت میں بھی کشیدگی

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی جزیرہ کیش پر فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ ایران کے قشم جزیرے میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس سے خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے کیش بندرگاہ میں لنگر انداز متعدد کشتیوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم فوری طور پر حملے سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ قشم جزیرے میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے ان دھماکوں کی نوعیت یا ممکنہ نقصان کے بارے میں باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ادھر کویت سے بھی کشیدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کویت میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

کویتی فوج نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، تاہم فضائی دفاعی نظام ان حملوں کو ناکام بنانے میں مصروف ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے