امریکی حملوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا قوم سے خطاب، عوام کی استقامت کو خراجِ تحسین

Anniversary of US defeat in Tabas Desert to be commemorated on May 5, says Iranian President

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی حملوں کے بعد قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی عوام کے حوصلے، صبر اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایران ہمیشہ سے استعمار اور بیرونی دباؤ کے خلاف مزاحمت کی علامت رہا ہے اور آج بھی وہاں کے عوام اسی جذبے کے ساتھ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ دشمن کی حالیہ جارحیت کے باوجود جنوبی ایران کے عوام نے عزت، وقار اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان وفادار اور ثابت قدم شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں اور حوصلے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ جنوبی ایران کی سرزمین ماضی میں بھی نوآبادیاتی طاقتوں کے خلاف مزاحمت کی علامت رہی ہے اور موجودہ حالات میں بھی عوام اسی تاریخی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قومی وحدت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم بحری گزرگاہ جنگ یا دھمکیوں کے ذریعے نہیں کھلے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکا کو بین الاقوامی قوانین اور ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے