ریاست پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قومی مفاد کے منافی ہے، مفتی عبد الرحیم

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام طلبا و طالبات کیلئے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔

سمر کیمپ میں پاکستان بھر سے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزارسے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے جہاں اُنکی الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم کیساتھ خصوصی نشست منعقد ہوئی۔

الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں ریاست اور افواج پاکستان کی اہمیت کو سمجھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، ریاست پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا قومی مفاد کے منافی ہے، نوجوان مستند معلومات کو ترجیح دیں۔

مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ پاک فوج کی دیانت داری، نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیت اور وطن سے وفاداری قابل تقلید ہے، پاکستان دہشتگردی کیخلاف ایک فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے،  قومی اتحاد اور یکجہتی ہی کامیابی کی ضمانت ہے، خوارج دین کی غلط تشریح کرتے ہیں اور مسلمانوں ہی کے خلاف فتنہ و فساد برپا کرتے ہیں۔

History

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے