پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی ایکشن کمیٹی کو جوابی خط لکھ دیا ہے جس میں کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں جانی نقصان قومی المیہ ہے،میں جاں بحق افراد کے ورثا سے اظہار افسوس کرتا ہوں،زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ ایک ایک کشمیرکی جان قیمتی ہے،سیاسی،معاشی اورآئینی امور پر تحفظات کا اظہار کشمیر ی عوام کاحق ہے،مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز پرتشدد کے الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں،فریقین کی رضامندی سے ترتھ اینڈری کنسیلیشن کمشین بنایا جائے۔
ان کا کہناتھا کہ کمیشن صورتحال کا بغور جائزہ لے اور مسئلے کا حل تجویز کرے، مظاہرین سے درخواست کرتا ہوں پر امن احتجاج کریں، فوری مذاکرات کے لیےراہ ہموارکی جائے، موجودہ صورتحال میں ہماری اولین ذمےداری ہے کہ مزیدخون ریزی نہ ہو۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہناتھا کہ کمیشن کے قیام پر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی دھرنا اور لانگ مارچ کااعلان واپس لے،بحران کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
