یوکرینی صدر زیلنسکی نے توانائی کمپنی کے سربراہ سرگی کوریٹسکی کو وزیر اعظم لانے کی توثیق کردی

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سرکاری توانائی کمپنی نفتوگاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگی کوریٹسکی کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کرنے کی توثیق کر دی ہے، جبکہ حکومتی ذرائع اور قانون سازوں کے مطابق وزیر دفاع کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر زیلنسکی نے کیف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے موسم سرما کی تیاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے سرگی کوریٹسکی وزیر اعظم کے عہدے کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو توانائی کے شعبے میں سخت چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے ایسی قیادت درکار ہے جو سردیوں کے دوران ملک کی ضروریات کو مؤثر انداز میں سنبھال سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے