امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو دو روزہ خلیجی دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی پیش رفت اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اتحادی ممالک کے ساتھ مشاورت کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق مارکو روبیو اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد خلیجی اتحادیوں کو ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور اس سے متعلق امریکی پالیسی کے بارے میں اعتماد میں لینا ہے۔
