سرگودھا ٹیچنگ اسپتال میں وارڈ بوائے سرجن بن گیا

سرگودھا ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں کی جانوں سے کھلواڑ ہونے لگا۔

اسپتال کے وارڈ بوائے آپریشن کرنے لگا، ویڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں غیر تربیت یافتہ ملازم مریض کو ٹانکے لگاتا نظر آرہا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سرجن کی جگہ وارڈ چپڑاسی آپریشن کرتا رہا، پرنسپل ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال کا موقف ہے کہ ملازم نے انچارج سرجن کی ہدایت پر عمل کیا۔ اس نے مریض کی صرف ڈریسنگ اور وارڈ منتقلی میں معاونت کی۔

دوسری جانب ڈاکٹرفیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال سرگودھا کی انکوائری رپورٹ  نے نئے سوالات کھڑے کر دیے ۔ ایک طرف الزام ثابت نہ ہونے کا دعویٰ دوسری طرف وارڈ سرونٹ کے خلاف پیڈا کارروائی کی سفارش کر دی۔ یہ سوال بھی اٹھا دیا کہ آپریشن تھیٹرمیں تصاویرکس نے بنائیں؟

رپورٹ کے مطابق وارڈ سرونٹ صرف ڈریسنگ کررہاتھا تاہم نگرانی میں غفلت پر سینئر ڈاکٹرز کو وارننگ،وارڈسرونٹ کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے