این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 54 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 23 جولائی تک مون سون بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 81 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 241 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 35 بچے، 27 مرد اور 19 خواتین شامل ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں 47، پنجاب میں 21، آزاد کشمیر میں 7 اور بلوچستان میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
ادھر زخمیوں کی تعداد پنجاب میں 154، خیبرپختونخوا میں 70، بلوچستان میں 15 اور آزاد کشمیر میں 2 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر 387 گھروں کو نقصان پہنچا، 207 مویشی سیلاب کی نذر ہوئے جبکہ تقریباً 6.7 کلو میٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئیں۔
